Urdu

چندےری – ساڑیِٖ سے آگے کی تواریخ

مصنف ،مظفر انصاری

Read the translated story in English

قدیم ہندوستان میں تجارتی راستوں کی بڑی اہمیت تھی، یہ بات ہم تاریخ کے اوراق سے جانتے ہیں۔

مغل دور کے کچھ اہم تجارتی راستے دہلی، متھرا، آگرہ، دھول پور، گوالیار، نارواڑ، چندیری، پھر پچار اور مالوا تھے جو سرونج پہنچ کر اُجین کی طرف جاتے تھے۔

یہ راستہ ہندوستان کے بڑے راستوں میں سے ایک تھا۔ سلطنت دہلی کے کئی سلاطین اس راستے کو استعمال کرتے تھے، جیسے شمس الدین التمش، غیاث الدین بلبن، علاؤالدین خلجی، تغلق سلطان، دلاور خان غوری، رانا سانگا (چٹوڈ)، ابراہیم لودی، اور بابر۔ اس راستے پر مشہور حکمران اپنے قدموں کے نشان چھوڑ چکے ہیں

اگرچہ 14ویں، 15ویں صدی میں بہت سے مشہور سیاح یہاں سے گزرے جن میں ابن بطوطہ کا نام نمایاں ہے،

لیکن جب ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد ڈالتے ہی پہلے مغل حکمران نے چار مشہور شہروں کو نشانہ بنایا تو ایک نام چندیری کا بھی ہے۔ یہ شہر ہندوستان کے شمال جنوب تجارتی راستے پر واقع تھا، یعنی دولت سے مالا مال شہر کو بہت لوٹا گیا۔ جب علاؤالدین خلجی نے بندیل کھنڈ اور مالوہ میں چندیری کے دولت مند ہونے کے بارے میں مہم چلائی تو اس نے جلال الدین خلجی کو ایک خط لکھا جس میں چندیری اور اس کے آس پاس کے امیر بادشاہوں کو لوٹ کر اپنی اور سلطنت کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ جلال الدین کو یہ اجازت بہت زیادہ تھی۔

ہم اس مشہور تجارتی راستے کی بات کر رہے ہیں جو دہلی سے بندیل کھنڈ اور پھر چندیری سے مالوا جاتا ہے۔

یہاں کے مشہور تجارتی قصبوں میں چندیری کے علاوہ سرونج ودیشہ ، اجین کو دھارا شہر سے ملاتا تھا اور پھر جنوب کی طرف جاتا تھا۔

جیسا کہ مشہور ہے کہ چندیری چاروں طرف سے دلکش وادیوں اور وندھیاچل پہاڑوں کے جنگلوں سے گھرا ہوا ہے۔

جب تاجر شمال سے بندیل کھنڈ اور مالوہ جاتے تو ایک رات چندیری میں گزار کر سکون کی سانس لیتے.

لیکن چندیری سے جب مالوہ کا رخ کرتے تو جنگلی راستے میں اکثر ڈکیتی کا نشانہ بن جاتے ۔ پریشان ہو کر تاجروں نے ایک دوسرا راستہ اختیار کیا جو چندیری سے پپرئ پھر سرونج ہو کر اجین پہنچتا تھا،

یہ راستہ پہلے راستے سے زیادہ محفوظ تھا لیکن یہاں بھی کچھ اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت تھی اسی لیے چندیری سے آٹھ میل کے فاصلے پر دریائے بیلن کے کنارے صحرائی نامی ایک گاؤں میں ایک پڑاؤ بنایا گیا، جہاں سوداگر رات گزارتے اور صبح پپرئی کے لیے روانہ ہوتے، جہاں مالوہ کے سوداگر شمال سے آنے والے تاجروں سے سامان خریدتے۔ تاجروں کے قافلے بندیل کھنڈ واپس لوٹ جائیں گے۔

عین اکبری کے مصنف ابو الفضل لکھتے ہیں کہ چندیری، سرونج دور اکبری کے دو بڑے شہر ہیں ، چندیری کی آبادی ایک لاکھ پچھتر ہزار ہے، اس میں تین سو چوراسی بازار. اور تین سو ساٹھ مسافر خانے تھے ، ظاہر ہے کہاں۔ تاجر آتے اور ٹھہرتے اور خرید و فروخت کرتے۔

ہر کوئی یہ بات کرتا ہے کہ چندیری، سرونج میں ایسی کون سی چیزیں تھیں جنہوں نے اس زمانے کے تاجروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چندیری، سرونج ہاتھ سے بنے کپڑوں کے لیے مشہور تھے (چندیری آج بھی پورے ملک میں مشہور ہے) سرونج موٹا کپڑا تو چندیری سونے چاندی کے تاروں سے بنے قیمتی کپڑوں کے لیے مشہور تھا۔

یہاں کئی قسم کے دیسی نسل کے پالتو جانوروں کے میلے لگائے جاتے تھے، جن کی خریداری کے لیے آس پاس کے سوداگر آتے تھے۔

پرانا شکار گھر | تصویر: مظفر انصاری

جس وقت اکبر نے چندیری کو مالوہ صوبہ کا صدر مقام بنایا. اس کی ترقی میں چار چاند لگ گئے. اس وقت اس کے ما تحت کئی منڈیاں جیسے باران، منوہر تھانہ، گنج باسودہ، پچہت، تمین، ودیشہ، بیرسیا، سرونج، پپرئی، گنا اور کوربائی کی منڈیاں آنے لگیں۔ چندیری کی آمدنی مغل حکومت کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی۔ یہاں کی تجارت میں اردگرد کے گھنے جنگلات سے بھی آمدنی ہوتی تھی، جڑی بوٹیوں کے علاوہ یہاں جنگلی ہاتھیوں کے غول بھی پائے جاتے تھے، بعض اوقات مغل بادشاہ اکبر ان کا شکار کرنے کے لیے آتا تھا اور انہیں اپنی فوج میں استعمال کرتا تھا۔ آج بھی ایک خاندان ہتھیشہ کے نام سے مشہور ہے جس کے آباؤ اجداد ہاتھیوں کا کاروبار کرتے تھے۔

جبکہ آج بھی چندیری میں جڑی بوٹیوں کا بڑا کاروبار ہے۔ گوالیار کے عجائب گھر میں شیروں کی ممی اور سونے اور چاندی سے بنے کپڑے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

13/14 ویں صدی کا یہ تجارتی راستہ اس وقت ختم ہوا جب یہ پورا علاقہ انگریزوں کے ہاتھ میں آیا، انہوں نے اپنے تجارتی راستے دوسرے بنا لیے، تب سے بندیل کھنڈ اور مالوہ کا سات سو سال پرانا راستہ تاریخ کھو گئی

Meet the storyteller

Muzaffar Ansari
+ posts

Muzaffar ansari, most commonly known by the name Kalle Bhai in Chanderi town of Madhya Pradesh, is a guide, weaver, historian and a collector of old books, stone age tools and fossils. His collections have been part of the museum in the town and three books have been published so far under his name. He is deeply passionate about sharing and preserving the rich history of Chanderi through guided tours, conducting field visits with PHD research scholars and engaging with local children in the forests. He has been helping Digikargha to connect with the artisans of Chanderi who were digitally empowered to enhance their weaving tradition.

 

Digikargha
+ posts

DigiKargha is a platform that celebrates the digital artisans of India in an effort to safeguard the interests of India’s craftsmen. Established as a not-for-profit Section 8 company in 2017 to lead Digital Empowerment Foundation’s efforts in the handicraft and hand loom clusters towards maturity, DigiKargha bridges the gap between the producers and the consumers.

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x